Naseer Asmad Siasatdan Enthikhabat aur awam| نصیر اصمد| سیاستدان عوام اور انتخابات
Naseer Asmad Siasatdan Enthikhabat aur awam| نصیر اصمد| سیاستدان عوام اور انتخابات
سیاستدان، انتخابات اورعوام
اس دیس میں اب پھر
خوشکن وعدوں کی رُت آئی ہے
پھرخیالوں میں ،
خوابوں کے جزیرے آباد ہوںگے
دیس کی اِن بستیوں میں،
اُمیدوں کے دیپ جلائے جائیں گے
جنوں کے الاﺅ ،
خوب بھڑکا ئے جائیں گے
درماں و ہلکاںباسیوں کے،
جذبوں کو پھر سے یوں سرِعام نیلام کیا جاے گا
مکرو فریب کی محفلوں میں،
نظارے بہشتِ شدّاد، کرائے جائیں گے
اب پھر ان بستیوں میں ،
پھر صاحبان چکمہ طراز، منڈلاتے پھریں گے
سادہ لوح لوگوں کیلیے،
ہمدردیاں جتلاتے، مگردل لبھاتے پھریں گے
اس دیس کی بستیوں میںاصمد ،
کب تک کھیل مکرو فریب کا ایسا کھیلا جائے گا
نصیراصمد
0 comments:
Post a Comment